حیدرآباد۔ 27نومبر(اعتماد نیوز) آج ریاجیہ سبھا میں شمس آباد قومی ٹرمنل
کے نام کی تبدیلی پر برابر ہنگامہ برپا رہا۔ چنانچہ کانگریس کے راجیہ سبھا
ارکان نے مرکزی حکومت کو فوری اپنے فیصلہ سے دستبردار ہونے کا مطالبہ
کیا۔تلنگانہ کے رکن وی ہنمنت
راؤ نے آج پوڈیم کے پاس پہونچ کر احتجاج کیا۔
جبکہ ٹی آر ایس کے راجیہ سبھا رکن کیشو راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کی حکومت
چاہتی ہے کہ اےئر پورٹ کے نام میں کسی قسم کی تبدیلی نہ ہو انہوں نے کہا کہ
مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ تلنگانہ ریاستی حکومت کے فیصلہ کی قدر کرے۔